Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

کراچی کی طرح پورے ملک سے سیاسی دہشتگردوں کو فارغ کریں گے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

By adminمئی 13, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہا، ویسے ہی سیاسی دہشت گردوں کو ملک سے فارغ کریں گے، ہم نے آمروں اور ہر قسم کے سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا، الطاف کی سیاست کو شکست دی عمران خان کیا چیز ہے، ہم نے کراچی میں صرف ٹریلر دکھایا ہے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے تیر پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہو گی، بلدیاتی الیکشن تاریخی الیکشن تھے، صوبے میں تقسیم، سازش کی سیاست کو عوام نے دفن کر دیا، سندھ ایک ہے اور ہمیشہ رہے گا، عوام نے "ہم سب کا سندھ” کے نعرے پر اعتماد کر کے تاریخ رقم کر دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ ہم نے سندھ سے نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کر دی، ہم پاکستان سے نفرت کی سیاست کو ختم کر دیں گے، نفرت کی سیاست نے معاشرے، عدلیہ، سیاست، میڈیا کو تقسیم کیا ہے، پہلے اور آج بھی ہم چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں آمریت کی باقیات کو ختم کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے الیکشن میں ثابت کر دیا ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مخالفین کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے، جب بھی الیکشن ہوں گے جیالے تیار ہیں، بھٹو اور اس کے بیٹے کو شہید کیا گیا، ہم نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، پیپلز پارٹی نے کبھی جی ایچ کیو، جناح ہاؤس کو آگ نہیں لگائی، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے خود کو آگ لگائی املاک کو نہیں، آصف زرداری کو بارہ سال جیل میں بند کیا تب کسی چیف جسٹس نے سوموٹو نہیں لیا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب قائد عوام عدالت پیش ہو رہا تھا تب کسی نے یہ نہیں کہا تھا "گڈ ٹوسی یو”، ہمارے لیے تو ایسی سہولت نہیں تھی، آصف زرداری پر جیل میں تشدد کیا گیا تب کہاں تھا یہ انصاف، ہم نے تب بھی پرامن احتجاج کیے، قائد ایوان کا قاتل مشرف ایوان صدر بیٹھا ہوا تھا، اگر ہم اس وقت چاہتے تو اپنے ہاتھوں سے انتقام لے سکتے تھے، ہم نے کبھی غیرقانونی و غیر آئینی کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید محترمہ کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا تھا، کارکن غصے میں تھے تب بھی جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس ہوتا تھا، جیالوں نے اس وقت بھی ریڈلائن کراس نہیں کی، اگر ہم کوئی حکم دیتے تو کارکنوں کو کوئی نہیں روک سکتا تھا، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ان سیاسی دہشت گردوں کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں، یہ آج تک لاڈلے ہیں، ابھی تک ان کے سہولت کار موجود ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ بالٹی سر پر رکھ کر پھرتا ہے، بالٹی لیے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، لیڈر ہو تو محترمہ شہید جیسا بہادر ہو، سانحہ کارساز دھماکے کے فوری محترمہ شہید ہسپتال پہنچی تھی، محترمہ شہید ڈری نہیں، محترمہ شہید کوئی بالٹی سر پر رکھ کر نہیں چلتی تھی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہوا کیا ہے ایک رات جیل میں نہیں گزاری، ایک رات بھی کپتان برداشت نہیں کر سکا، ایک ہفتہ جیل میں گزارنے کے خوف پر اس نے پورے پاکستان کو جلا دیا، کراچی کی پنک بسوں، واٹر ٹینکروں کو جلایا ان کا کیا قصورتھا؟، کپتان جیل جانے سے ڈرتا ہے، عدالت میں کہتا ہے جج صاحب رہا کرو ایک دن سے واش روم نہیں گیا، یہ کس قسم کا لیڈر ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ عمران خان سیاسی دہشت گردی پر اتر آیا ہے، تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں سے کہتا ہوں اس شخص نے اپنی ذات کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچایا، ایک تحریک طالبان، دوسرا سیاسی دہشت گردوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں سے کہتا ہوں آپ دہشت گردی کی مذمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعت رہنا چاہتے ہو تو پی ٹی آئی مسلح ونگ سے علیحدہ ہونا پڑے گا، ہم ڈائیلاگ کے حامی ہیں، ہم نے اتحادیوں سے بھی کہا ڈائیلاگ کریں مگر دہشت گردوں سے کیسے کریں، ان لوگوں سے بات کریں گے جو سیاسی دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.