کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ پولیس کے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف سندھ کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لیگل ٹو سندھ کے توسط سے ڈی ایس پی لیگل نے سندھ پولیس کی تمام رینج کو خط لکھ دئیے ہیں۔
خط میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز سے بھی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر ولد غلام عمر کے خلاف صوبے کے تمام تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں۔
اسد عمر کی جانب سے دائر پٹیشن میں یہ تفصیلات سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسد عمر کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان اور دیگر کے خلاف سی پی نمبر ڈی 2226/2023 سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

