کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکوالیکشن کروائے۔
انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں،ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، بات ایمرجنسی سے بھی آگے جا سکتی ہے۔
منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کیساتھ سوچ سمجھ کرفیصلے لینے چاہئیں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔
منظور وسان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

