راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ساری قوم عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، فوج کسی دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں ہے، فوج بھی چاہتی ہے خزانہ لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والے آئین و قانون کے ریڈار میں آئیں، ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جیت گئی سازشی ہار گئے، سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کے بجائے شہباز شریف کو استعفی دینا چاہیے، ووٹ بیچنے والوں کو سکیورٹی مل سکتی ہے تو الیکشن کیلئے بھی سکیورٹی مل سکتی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 1997 میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے یاد رکھیں یہ 2023 ہے جب دلیل ختم ہوتی ہے تو حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے، قوم حکومت سے نفرت کرتی ہے، مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، حکومت ہر روز اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتی ہے، مارشل لاء اور ایمرجنسی کی خواہشیں دم توڑ گئیں، عدالت کا فیصلہ بھانپ کر دھرنے کا سانپ نکالا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

