اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ کال کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
عمران خان ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس پر مسرت چیمہ کو ہدایات دے رہے ہیں، عمران خان مسرت چیمہ کو اعظم سواتی کے ذریعے پیغام پہنچانے کا بھی کہہ رہے ہیں۔
آڈیو کال میں عمران خان کہتے ہیں کہ ہاں مسرت کیا سچوئشین ہے؟ کیا ان کو مسیج پہنچ گیا ہے؟ مسرت جمشید چیمہ نے جواب دیا جی سر ان کو مسیج پہنچا دیا ہے، ہم ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، خان صاحب کو پیش کریں۔
عمران خان نے کہا کہ خواجہ حارث وہاں ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں، میں آپ کی بات بھی کرا سکتی ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی سے بات ضرور کریں، وہ سپریم کورٹ بات ضرور کرے، یہ جو انہوں نے کیا یہ تو بالکل مالافائیڈی ہے، جس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جی بالکل سر آپ بے فکر ہو جائیں۔
اس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نیب والے آئے، فلانے آئے، تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب کے میں سامنے کھڑی ہوں، ہم نے کہا ہے بھئی انہیں کورٹ میں پیش کریں، ہم نے کہا کورٹ میں موجود ہم ایسے نہیں جائیں گے۔
جس پر عمران خان دوبارہ کہتے ہیں کہ نہیں یہ تو ان سے یہ آرڈر لیتا ہے، اعظم سے بات کریں دوسری طرف ، ابھی اعظم سے ضرورت بات کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

