لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں کا ایجنڈا صرف ایک شخص کو نااہل کروانا اور جیل میں ڈالنا ہے۔
سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپ عمران خان کو ختم کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی سیاست ختم ہوجائے گی تو آپ کی عقل پر پردہ پڑا ہوا ہے، حکومت اپنی پاؤں پر خود کلہاڑی ماررہی ہے، آپ ایک شخص کو دس بار نااہل کردو، آپ سے وہ ختم نہیں ہورہا، انہوں نے اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے نیب کو لنگڑا لولا کردیا ہے، عمران خان کا کیس 10 دن کی مارنہیں ہے۔
انہوں نے کہا چھوٹے لوگ بڑی جگہوں پر آگئے ہیں، لوگ اس نااہل،نالائق اور نکمی حکومت سے تنگ ہیں، آپ ڈلیور نہیں کرسکتے، آپ نے ایک شخص کو پکڑنا تھا، ان 13جماعتوں نے جو کچھ سوچا تھا اس کا سارا فائدہ عمران خان کو چلا گیا، سارا اسلام آباد سیل ہوچکا ہے، دنیا بھر کی ایجنسیاں کیا سے کیا خبر دے رہی ہیں، اس 27کلومیٹر کی حکومت میں 3تھانے جل گئے ہیں، صرف لاہور میں 10آدمی مرگئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ڈائیلاگ کرنے والے لوگوں کو عدالتوں سے اٹھا یا جارہا ہے، آپ کرنے کیا جارہے ہیں؟ یہ چاہتے ہیں ان کے سر پر کوئی دستک شفقت رکھے، جن لوٹوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچے ان کو رینجرز کی سکیورٹی دی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلی محلے میں جو نعرے لگ رہے ہیں ،میں خود ڈپریشن میں چلاگیا ہوں، اس سے بہتر ہے بندہ جیل چلا جائے اس فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، فوج پاکستان کے عوام پر گولی نہیں چلا سکتی، یہ ادارے بہت عظیم ہیں، فوج کےاداروں کو نقصان پہنچانا زیادتی ہے، توڑ پھوڑ کی یہی وجہ ہے کہ اس احتجاج کو عوام نے خود لیڈ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

