Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ایشیاکپ کو بچانے کیلیے حتمی فارمولہ پیش کردیا گیا

By adminمئی 11, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی:(ویب ڈیسک) 4 میچز پاکستان دیگر یو اے ای میں کرا دیں، ایشیاکپ کو بچانے کیلیے حتمی فارمولہ پیش کر دیا گیا۔ پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ایشیاکپ کی میزبانی کرنا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے مقابلوں پر شکوک کے بادل چھائے ہوئے ہیں،پی سی بی نے ایونٹ کو بچانے کیلیے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کی تجویز دی جس کے تحت صرف بھارتی ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جاتے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی گزشتہ دنوں اہم میٹنگز کیلیے یو اے ای گئے وہاں انھوں نے آئی سی سی اور امارات کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سے بھی بات چیت کی،ذرائع نے بتایا کہ منگل کو نجم سیٹھی کی نائب صدر اے سی سی پنکج کھیمجی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انھوں نے ہائبرڈ ماڈل کی مزید تفصیلات پیش کیں، تیار شدہ شیڈول کے مطابق بھارت کے سوا دیگر چاروں ٹیمیں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال پہلے پاکستان آ کر یہاں 4 میچز کھیل لیں، اس کے بعد پانچوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے یو اے ای لے جایا جائے جہاں دیگر 7 میچز اور فائنل کا انعقاد ہو۔ پنکج نے سوال اٹھایا کہ لاجسٹک طور پر یہ کیسے ممکن ہوگا براڈ کاسٹر بھی دو ممالک میں کریو و آلات لے جانے پر اطمینان محسوس نہیں کرے گا۔ اس پر جواب دیا گیا کہ صرف ایک بار ہی پاکستان سے یو اے ای جانا ہوگا،بار بار آنے جانے کا کوئی معاملہ نہیں ہے، اسی طرح اگر بھارتی براڈ کاسٹر اسٹار کو پاکستان آنے میں مسئلہ ہے تو پروڈکشن ہم کر کے انھیں دے دیں گے،ہم پی ایس ایل میں تو تین کٹس کے ساتھ بھی پروڈکشن کر چکے ہیں۔ جب دبئی کی گرمی کا سوال اٹھا تو نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ ایسے ہی موسم میں جب آئی پی ایل اور پہلے بھی ایشیا کپ ہوا تب تو یہ بات نہیں کی گئی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر نے پاکستانی تجاویز اور مجوزہ شیڈول پر صدر جے شاہ سے تبادلہ خیال کر کے جواب دینے کا کہا ہے، توقع ہے کہ اسی ماہ کوئی حتمی فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر پوراایونٹ نیوٹرل وینیو پر لے جانے پر اصرار جاری رہا تو پھر پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔ دیگر ٹیموں کے ساتھ ایشیا کپ ہونے پر ان ہی دنوں میں پی سی بی ملک میں ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کرائے گا جس کیلیے بات چیت شروع بھی ہو چکی،البتہ حکام کو امید ہے کہ ایسی نوبت نہیں آئے گی۔ نئی تجاویز میں ہر مسئلے کا مناسب حل تجویز کیا گیا ہے، یو اے ای بھی بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گا، اس کے باوجود اگر سری لنکا میں باقی میچز کرانے پر اصرار ہوا تو پھر پاکستان ٹکٹوں کی آمدنی سمیت زرتلافی طلب کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا کیخلاف سابق کپتان ارجنا راناٹنگا نے مقدمہ بھی کیا ہوا ہے، وہ خاصے دبائو کا شکار ہیں، اپنے ملک میں ایشیائی ایونٹ کروا کے وہ بورڈ کیلیے کچھ پیسہ کما کر اپنی پوزیشن مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اگر پاکستان نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی تو براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس بھی 48 ملین ڈالر ادا نہیں کرے گا کیونکہ معاہدے کے تحت 2 پاک بھارت میچز ہونے ہیں، نئے کنٹریکٹ کی مالیت آدھی سے بھی کم رہ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ اے سی سی میٹنگ میں بنگلہ دیشی نمائندے نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان کے بغیر ایشیا کپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، البتہ اسے یو اے ای کے گرم موسم میں کھیلنے پر اعتراض ہے،اسی طرح افغانستان کی مشکل وقت میں مدد کرتے ہوئے پی سی بی نے ٹیم کو سیریز کھیلنے شارجہ بھیجا تھا،وہ بھی اس کے ساتھ ہی کھڑا ہے۔ یاد رہے کہ 6 قومی ایشیا کپ میں میزبان پاکستان کے ساتھ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش،افغانستان اور نیپال کی ٹیموں کو شرکت کرنا ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.