لاہور:(ویب ڈیسک) بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں میچ کے مقام کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میزبان بھارت کی ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی۔ دوسری جانب پاکستان اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل آئے گی۔ قومی ٹیم کے میچز بالترتیب 13 کو کوالیفائنگ ٹیم، 15 اکتوبر کو بھارت، 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو افغانستان، 29 اکتوبر کو انگلینڈ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش، 5 نومبر کو آسٹریلیا، 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا 16 نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

