اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو پولیس لائنز میں داخلے سے روک دیا گیا بعد ازاں 3 وکلا کو داخلے کی اجازت مل گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم کو پولیس لائنز میں قائم عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وکلا نے ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا، فیصل چوہدری سمیت دیگر وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ روانہ ہو گئے۔
دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو بھی پولیس لائنز جانے سے روک دیا گیا، شاہ محمود، اسد عمر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، علی اعوان سمیت دیگر کو پولیس لائنز جانے کی اجازت نہیں دی گئی، حکام نے کہا ہے کہ صرف مجاز افراد کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت ہے۔
بعد ازاں عمران خان کے تین وکلا خواجہ حارث، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت مل گئی، تینوں وکلا عمران خان کے کیسز میں پیروی کریں گے، پی ٹی آئی نے 20 وکلاء کی لسٹ فراہم کی تھی جبکہ 3 وکلا کو پولیس لائنز جانے کی اجازت ملی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آج وکلا کی جانب سے بھی جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے، وکلا صرف اہم کیسز میں ماتحت عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، آج مکمل ہڑتال کی کال لاہور بار نے دی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

