لاہور: (ویب ڈیسک) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا واویلا کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
چودھری پرویز الہٰی سے پاکپتن دربار کے گدی نشین کے صاحبزادے دیوان احمد مسعود چشتی، سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف، لیگل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق و دیگر شامل تھے، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو پی ڈی ایم حکومت خود پامال کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف ربڑ سٹیمپ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں شہبازشریف اور ان کے وزرا آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، موجودہ پارلیمنٹ کی نمائندہ حیثیت اور عزت الیکشن کرانے سے ہی بحال ہو سکتی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری سے مجرمانہ حد تک انحراف کیا ہے، نگران حکومت 90 روز صرف مال بنانے میں لگی رہی ہے، جاتے جاتے اپنی کرپشن کے نشانات مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرنے میں محسن نقوی، شہبازشریف کے ساتھ برابر کے مجرم ہیں، الیکشن میں مطلوبہ سکیورٹی دینے سے انکار کر کے نگران وزیراعلیٰ بھی توہین عدالت کر چکے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری محکموں میں ایک مخصوص ذہنیت کے لوگوں کو غیرقانونی طور پر نوازا جا رہا ہے، محسن نقوی کے حکم پر ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کو آتے ہی ختم کر دیں گے، غیر قانونی تقرریوں میں محسن نقوی کے آلہ کار بننے والے افسروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

