لاہور: (ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو کے گانے کنایاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیاری کی رہائشی ریپر اور گلوکارہ ایوا بی شادی کے بعد گلوکاری کے میدان میں ایک بار پھر انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایوا بی نے گلوکاری کی دنیا میں واپسی کا اشارہ دیدیا۔
موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والی کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی ایوابی نے رواں برس جنوری میں گلوکار مدثر قریشی سے شادی کرلی تھی۔
گلوکارہ ایوا بی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر روایتی بلوچ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں حسب روایت انہوں نے چہرے کو فیس ماسک سے ڈھانپ رکھا ہے۔
ایوابی نے اپنے ٹوئٹ میں جلد آرہا ہے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آرہی ہوں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ کو عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی جس کے باعث ایوا بی سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔
کنا یاری میں ایوابی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف گلوکار کیفی خلیل بھی تھے۔
یاد رہے کہ ایوابی کو گزشتہ برس جولائی میں سپاٹیفائی کی ایکول پاکستان مہم کی سفیر نامزد کیا گیا تھا جس کے تحت ان کی تصویر نیویارک کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر آویزاں بھی کی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

