لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا۔ لاہور انتظامیہ نے ریلی کے اجازت نامے میں کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ ریلی کے دوران کارروباری مراکز بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 نافذ ہے، بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ادھر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے۔ واضح رہے کہ مرکزی ریلی کی قیادت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

