کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں جزوی چاند گرہن مکمل طور پر نظر آئے گا۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل گرہن ہے، جس میں زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑتا ہے جس سے چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔
اس طرح کے گرہن کا اثر بہت زیادہ نہیں نظر آتا، زمین کا سایہ چاند کے صرف 58 فیصد حصے کو ہی "کوور” کرتا ہے، اس قسم کے چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، چاند پر صرف ہلکی سی پرچھائی پڑتی نظر آتی ہے۔
جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہو گا، جزوی چاند گرہن 10 بج کر 22 منٹ پر مکمل ہو گا، جس کا اختتام اگلے دن 6 مئی کو 12 بج کر 31 منٹ پر ہو گا۔
چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہو گا، چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، ایران، عراق،متحدہ عرب امارات، روس، چین اور متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

