اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی کرنے پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مریم نواز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے جس میں مریم نواز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔
مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے، نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما نے یکم مئی کو لاہور میں ایک تقریر میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد الزام تراشی کی، اس بیان کو واپس نہ لینے پر ان کو ضابطہ فوجداری اور ہتکِ عزت سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور گھر کی دہلیز تک محدود اور باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز جان بوجھ کر بشریٰ بی بی اور ان کے اہل خانہ کو بدنام کرنے کیلئے بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہیں، غلط بیانی، ہرزہ سرائی اور سیاسی مقاصد کیلئے الزام و دشنام کی منظم مہم پر ضابطہ فوجداری کے تحت 5 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

