اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف قطر اور لندن کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ وزیراعطم شہباز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے قطر کے لیے روانہ ہوئے مگر وہ پہلے برطانوی دارالحکومت لندن پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف 6 مئی کو لندن میں شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی میں بھی شرکت کرینگے۔ لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر اور برطانیہ کے وزیرِ خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ ترجمان وزیر اعظم کے مطابق شہباز شریف اپنے دورے کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی میں شرکت کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے سربراہانِ ممالک کی دعوت میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے.
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

