Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

نیب ترامیم کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: فواد چودھری

By adminمئی 2, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ججز کو ٹارگٹ کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ نیب ترامیم کیس سننے والا بینچ فیصلہ نہ دے، این آر او کو بچانے کیلئے ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نیب ترمیم کیس شریف، زرداری فیملی کا طوطا ہے، اس کیس میں شریف، زرداری فیملی کی جان پھنسی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود مسنگ پرسن کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، کسٹوڈیل ٹارچر ایسا جرم ہے جس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سب نے دیکھا کس طرح پرویز الہیٰ کے گھر کے دروازے توڑے گئے، کل مریم نواز نے چیف جسٹس، ججز کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تین رکنی بینچ کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے 16 میں سے 8 ججز اس وقت (ن) لیگ کے نشانہ پر ہیں، پورا پاکستان اس وقت چیف جسٹس کے پیچھے کھڑا ہے، 96 بار ایسوسی ایشنز چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہیں، چیف جسٹس اور ججز کو اس وقت کوئی فکر نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس اور ججز کسی بلیک میلنگ میں آئے بغیر آزادانہ فیصلے کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا لوگوں کا کام ہے، آئین کے اتفاق رائے پر پورا پاکستان اکٹھا ہے، اگر آئین پرعمل نہیں ہو گا تو پھر ملک میں جنگل کا قانون ہوگا، کل عمران خان نے کہا اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل نہیں ہوتا تو پھر سڑکوں پر فیصلہ کریں گے، پاکستان کے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے خود باہر نکلنا ہوگا، مریم نواز نے کہا فلانا جج بینچ سے ہٹ جائے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج درست فیصلہ کیا، بینچ بنانا چیف جسٹس کا اپنا اختیار ہے، رفیق تارڑ، جسٹس قیوم کے ذریعے بینچ بنانا شہباز شریف کا پرانا طریقہ ہے، پاناما کے شواہد تو لندن فلیٹس ہیں، جوڈیشری کا باقاعدہ ایک مافیا سے مقابلہ ہے، کیوبا، لاطینی امریکا کے مافیا نے تو عدالتوں کو بم ہی مار دیئے تھے، یہ لوگ بھی عدالتوں کو بم ہی مارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مریم نواز نے بشریٰ بی بی پر پیسے لینے کا الزام لگایا، عمران خان کی اہلیہ کو سوائے پناہ گاہوں میں جانے کے علاوہ کسی نے دیکھا، بشریٰ بی بی نے فیصلہ کیا ہے الزامات پر مریم نواز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے جا رہی ہیں، آج ان کی جانب سے مریم نواز کو ایک نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے کنڈکٹ سے عہدے کا وقار کم اور ادارے کو ختم کر دیا، سکندر سلطان راجہ کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم ہیں، پی ٹی آئی کا فنڈنگ کیس آیا، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کا فنڈنگ کیس کدھر گیا؟، سینیٹ الیکشن میں ضمیر فروشی، سندھ ہاؤس میں منڈیوں پر انہوں نے خاموشی اختیار کی، ان کی عمر 70 سے 72 سال ہے اور کیا کرنا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرریاں پانچ ممبران نے کرنا تھیں، چیف الیکشن کمشنر نے تقرریوں پر رولز کو فالو نہیں کیا، منظور اختر ملک جو چیف الیکشن کمشنر کا رشتہ دار ہے کو 18 ویں گریڈ کی نوکری دے دی، اگر یہ نوکری کسی سیاست دان نے دی ہوتی تو نیب کے چکر لگا رہا ہوتا، ڈی جی پولٹیکل فنانس، ڈی جی ڈویلپمنٹ کو بغیر کسی اشتہار کے بھرتی کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو ڈیپوٹیشن پر الیکشن کمیشن میں لگا دیا گیا، گریڈ 17 کے تین افسران کو چیف الیکشن کمشنر نے سپرسیڈ کر دیا کہ شکلیں پسند نہیں، اس طرح سے الیکشن کمیشن چل رہا ہے، ایک طرف کہتے ہیں زہر کھانے کے پیسے نہیں دوسری طرف چھ کروڑ الیکشن کمشنر کے دفتر پر لگا دیئے، سرگودھا میں 32 کروڑ روپے کی زمین الیکشن کمیشن کیلئے خریدی گئی۔
فواد چودھری نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہم نے ریفرنس پہلے ہی دائر کیا ہوا ہے، کل ہم نیا ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے برطرف کیا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کو جلد سنا جائے، عمران خان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں، ہمیں اپنی لیڈر شپ پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 75 سال میں عمران خان جیسی شفاف حکومت نہیں آئی، بلاول بھٹو کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات دینے سے حکومت نے انکار کر دیا، بلاول کو جب دیکھتے ہیں جہاز میں بیٹھے ہوتے ہیں، مسلم لیگ کی انٹرنل سیاست مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے، مریم نواز، خواجہ آصف مذاکرات کو نقصان پہنچانے کیلئے احمقانہ باتیں کر رہے ہیں، مذاکرات کیلئے آج آخری دن ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چودہ مئی سے آگے انتخابات لے جانا ہے تو آئینی ترمیم کرنا ہو گی، چیف جسٹس صاحب نے کہا تھا آپس میں بیٹھ کر کوئی حل نکالیں، اگر آئین ختم اور الیکشن کا حق نہ دیا گیا تو پھر تحریک چلائیں گے، حقوق مانگنے سے ملتے ہیں ہم تحریک کو سپورٹ کریں گے، ہمیں تو چودہ مئی سے آگے الیکشن قبول نہیں، چیزیں بہتر تو رہی ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.