مظفر آباد:(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے، حکومت میں ذمہ داریاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں، حکومت کو چاہیے تمام پارٹیوں کو ٹیبل پر لے کر بیٹھے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں بیٹھ کر بڑے بڑے مسائل کا حل نکال سکتی ہیں، ڈائیلاگ میں کچھ لینا کچھ دینا ہوتا ہے، ہمارے دشمن پاک فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم اور فوج ایک پیچ پر ہیں، مسائل سیاسی ہیں اور اسکا حل مذاکرات ہی ہے، بڑی بڑی جنگوں کا حل مذاکرات ہی ہوتا ہے، مسلح افواج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا سر بلند رکھا، دہشتگردی کی جنگ میں فوج نے بڑی قربانیاں دی، فوج کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوا۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو سکتا، مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود اراد یت کی حمایت جاری رکھی، کشمیریوں کی حمایت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

