ریاض :(ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ لانے سے گریز کی ہدایت کردی۔
وزارت حج و عمرہ نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
وزارت نے سفارش کی ہے کہ عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے 60,000 ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں، اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر اور قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیا لانے سے بھی مکمل اجتناب کریں۔
سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں اور بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجیے، رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔
علاوہ ازیں کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے، جب دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو اطلاع دیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

