دبئی (آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو سری لنکن سپنر رنگانا ہیرتھ کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی اور ان کے خلاف جارحانہ کھیل کھیلنا ہوگا۔ مصباح الحق نے کہا کہ سیریز سے قبل یہ بات سب کو معلوم تھی کہ رنگانا ہیرتھ پاکستانی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ وہ ایک ایسے بولر ہیں جو دنیا کے تجربہ کار بلے بازوں کے خلاف بھی مشکلات پیدا کردیتے ہیں جبکہ پاکستان کی موجودہ بیٹنگ لائن ابھی تجربہ کار نہیں ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کو ان کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ اگر آپ سوچیں کہ وہ آپ کو خراب گیندیں کریں گے تو یہ بہت مشکل ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کے معاملات سمجھنے میں ابھی وقت لگے گا۔ یہ ٹیم باصلاحیت ہے اور انھیں یقین ہے کہ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اوپنرز نے اچھی شراکت قائم کی۔سابق کپتان نے کہا کہ حارث سہیل کی بیٹنگ میں پختگی نظرآئی۔ یاسر شاہ نے بہت ہی عمدہ بولنگ کی۔ ایک سلو وکٹ پر محمد عباس نے اچھی بولنگ کی۔مصباح الحق نے اظہرعلی اور اسد شفیق کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے تجربہ کار بلے باز ہمیشہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ سرفراز احمد کو بھی پانچویں اور چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے جن کی بیٹنگ اوسط چالیس سے اوپر ہے اور وہ سپن بولنگ کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔اظہرعلی کو نمبر تین پر کھلانے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ یونس اور ان کے جانے کے بعد جو جگہ خالی ہوئی ہے اسے ایک تجربہ کار بلے باز سے پر کیا جائے۔مصباح الحق نے ابوظہبی ٹیسٹ میں تین فاسٹ بولرز کھلائے جانے کے بارے میں کہا کہ وکٹ پر جس طرح کی گھاس تھی اور پہلی بولنگ پر آپ سوچتے ہیں کہ اس پر سپنر کو زیادہ مدد نہیں ملتی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ابوظہبی میں پاکستان نے تین فاسٹ بولرز کھلائے تھے لیکن امارات میں جیسی بھی کنڈیشن ہو آپ کو دو سپنرز کھلانے ہی ہیں چاہے آپ ٹیم میں تین فاسٹ بولرز بھی رکھیں۔مصباح الحق نے کہا کہ اس گرم موسم میں جب وکٹ بہت جلد خشک ہوجاتی ہے آپ کو ہر حال میں دوسرے سپنر کی ضرورت پڑتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم کا اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ اس کی بیٹنگ نا تجربہ کار ہے لہذا وہ پانچ بولرز کے ساتھ اپنا کامبینیشن نہیں بناسکتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

