لاہور: (ویب ڈیسک) اپنی سحر انگیز آواز سے کروڑوں لوگوں کو دیوانہ بنانے والے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم 40 برس کے ہوگئے۔
اپنی سریلی اور سحرانگیز آواز سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور 1995 میں عاطف اسلم اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہوگئے۔
عاطف اسلم کو کالج کے زمانے میں گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا، گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کا آغاز کیا، جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صف اول کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔
ان کے مشہور گانوں میں تیرے بن، تیرے لئے، دل نہ جانے کیوں، تیرا ہونے لگا ہوں، تُو جانے نہ، دل دیاں گلاں شامل ہیں۔
عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم نے بھی مقبولیت کے کئی ریکارڈز قائم کئے۔
گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیریئر میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، 2011 میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول“ میں کام کیا۔
عاطف اسلم نے جہاں ملک میں اپنی پہچان بنائی وہیں سرحدوں کی حدود سے آگے نکل کر بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

