کراچی(نیوز ایجنسیاں) شاہد آفریدی خان پی ایس ایل 3میں کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں ،وہ اس سیزن میں کراچی کنگز کی طرف سے اپنا کھیل پیش کریں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے حوالے سے فرنچائز اپنی تیاری کر رہی ہیں اس سلسلے میں کراچی کنگز نے بوم بوم آفریدی کو باقاعدہ طور پر تیسرے ایڈیشن کےلئے سکواڈ کاحصہ بنا دیا تاہم یہ تفصیلات سامنے نہیں آئی کہ وہ ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں۔ شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑے اور معروف کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔واضح رہے شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں،سٹار کھلاڑی پشاور زلمی کو چھوڑنے کے بعد اس فرنچائز سے منسلک ہوگئے تھے۔