الینوئے: (ویب ڈیسک) بعض زخم بہت دیر سےمندمل ہوتے ہیں تاہم اب ایک برقی پٹی بنائی گئی ہے جو نہ صرف 30 فیصد تیزی سے زخم کو مندمل کرتی ہے بلکہ زخم کی معلومات مسلسل کسی بیرونی آلے مثلاً اسمارٹ فون تک بھیجتی رہتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بینڈیج اپنا کام مکمل کرنے کے بعد گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔ اس لچکدار ہلکی پھلکی اور پٹی کو زخمی چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور اس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جن میں زخم 30 فیصد تیزی سے ٹھیک ہوگیا۔ اسے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسرگیولرمو امیراور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے جس کی تفصیلات ’سائنس ایڈوانسس‘ نامی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔
بالخصوص یہ بوڑے افراد اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک رحمت ہے جن کے معمولی زخم بھی دیرینہ ناسور بن جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ذیابیطس کے مریضوں کے اعضا بھی کاٹنے پڑتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہرسال دنیا بھر میں ذیابیطس کے ہزاروں مریض انگلیوں اور پیروں سے محروم ہورہے ہیں۔
یہ نرم برقی ایجاد روئی کے ٹکڑے پر آسانی سے چپک جاتی ہے اور زخم پر لگتے ہی یہ ہلکی برقی رو خارج کرنے لگتا ہے ۔ اس طرح زخم تیزی سے بھرتا ہے۔ پھر مائیکروالیکٹرانکس سے کاڑھے گئے سینسر اور سرکٹ زخم پرمسلسل نظر رکھتے ہیں اور اس کی اطلاع کسی ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر وصول کی جاسکتی ہے۔ یہ زخم میں کسی انفیکشن کی اطلاع بھی دے سکتا ہے۔
تاہم الیکٹروتھراپی کی مقدار اتنی کم ہے کہ وہ زخم پر کسی چبھن کی وجہ نہیں بنتی۔ اگرچہ اس پر 2018 سے کام جاری تھا ۔ اس کا سرکٹ نیئر فیلڈ کمیونکیشن (این ایف سی) پیدا کرکے ڈیٹا کو حقیقی وقت میں آگے بھیجتا رہتا ہے۔
ماہرین نے چوہوں پر زخم لگاکر روزانہ صرف 30 منٹ تک اسے برقی سرگرمی پہنچائی اور اس سے زخم تیزی سے بھرنے لگا۔ تاہم اب بھی انسانی آزمائش کی منزل بہت دور ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

