لاہور (آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی میچ 10ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بورڈ کی جانب سے خطیر رقم دینے کا فیصلہ کرنے کا مقصد غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔ یہ رقم دیگر رقوم کے علاوہ ادا کی جائے گی۔اس سلسلے میں پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدے میں ایک اضافی شق شامل کرے گا۔بورڈ کے قیربی ذرائع نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے فی میچ دس لاکھ روپے اضافی حاصل کرنا برا انتخاب نہیں ہو گا کیونکہ پی سی بی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل سمیت چھ سے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کر رہا ہے، لہذا اگر کوئی کھلاڑی صرف پاکستان میں تین میچز کھیلتا ہے تو وہ باآسانی 30ہزار ڈالر کما لے گا۔مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد آئندہ آٹھ سالوں تک پاکستان عالمی کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہا اور اس دوران زمبابوے کے علاوہ کسی بھی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔تاہم رواں سال پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان نے گزشتہ ماہ آزادی کپ کیلئے پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی میزبانی کی جسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نقطہ آغاز قرار دیا گیا۔گزشتہ دو سال کے دوران سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کے بعد ملک میں عالمی کھیلوں کی بحالی کے روشن امکانات ہے اور سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر سری لنکن ٹیم بھی لاہور میں ایک ٹی20 میچ کھیلے گی جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

