ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمندر دیول اپنی نئی فلم میں صوفی شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرمندر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’تاج‘ میں اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں صوفی حضرت شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں گے۔
کونٹیلو ڈیجیٹل کے بینر تلے والی زی سیریز کی اس پیشکش میں مغلیہ سلطنت کے ایوانوں اور مغل دور کے مختلف واقعات کو کہانی کے طور پر پیش کیا جائے گا جس میں صوفی شیخ سلیم چشتی کے کردار کو بھی نمایاں رکھا گیا ہے۔
شیخ سلیم چشتیؒ ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کے عظیم و جلیل القدر صوفی بزرگ تھے۔ سلطنت مغلیہ کے اولین شاہانِ مغلیہ میں اکبر، جہانگیر کو اُن سے بےحد عقیدت تھی۔
فلم میں بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو ایک قابل جانشین کی تلاش میں ہے۔
اس فلم میں مغلیہ سلطنت کے عروج اور زوال کو کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا، جس میں اس عظیم خاندان کی خوبصورتی، سفاکیت، فنون لطیفہ، شاعری اور فن تعمیر کے لیے ان کے جنون کو ظاہر کیا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ خاندان کے حوالے سے ان کے غیر معمولی فیصلے، اقتدار کی تلاش اور سیاست کو بھی فلمایا جائے گا۔
اس بڑے بجٹ کی سیریز کو جلد بھارتی اسٹریمنگ سائٹ زی 5 پر ریلیز کیا جائے گا جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

