ممبئی: (ویب ڈیسک) برازیل کے شہرہ آفاق ادیب پاؤلو کوئیلو بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے اور انہوں نے اداکار کی تعریف میں ٹویٹ کی ہے۔
کوئیلو نے شاہ رخ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ممبئی میں اپنے گھر ’منت‘ کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کررہے ہیں۔
الکیمسٹ‘ کے ناول نگار نے وڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ’بادشاہ، لیجنڈ، دوست لیکن ان سب سے بڑھ کر ایک شاندار اداکار۔
پاؤلو کوئیلو نے ساتھ ہی بریکٹ میں لکھا کہ جو لوگ مغرب میں ان کو نہیں جانتے ہیں میں ان کو فلم ’مائے نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ آ ٹیررسٹ‘ تجویز کرتا ہوں۔
شاہ رخ خان نے صبح اٹھ کر کوئیلو کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ ہمیشہ مہربان رہتے ہیں۔ ہمیں جلد از جلد ملاقات کرنی چاہئے۔
برازیلین ادیب اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کی تعریف میں ٹویٹ کرچکے ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ یورپ میں شاہ رخ کی مزید فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

