اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ون آن ون ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی ہے جس میںوطن عزیز کودرپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقاتہوئی، اس ملاقات میں وطن عزیز پاکستان کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پرمشاورت اور تبادلہ خیال کیاگیا۔جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس شروع ہوااجلاس میںامریکہ کی نئی پالیسی،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورپاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ،خرم دستگیر، اسحاق ڈار ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئرچیف مارشل ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی بی ودیگرحکام نے بھی شرکت کی۔موقر قومی اخبار ’’امت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے قومی سلامتی کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس تین ہفتے قبل ہوا تھا۔آج کے اجلاس میں بھی نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے پاکستان کے اب تک کے خطے کی سطح پر رابطے، وزیر خارجہ کے دورے، وزیراعظم کا دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر بات کی جائے گی جب کہ وزیراعظم دورہ امریکا پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دوست ممالک سے براہ راست رابطوں اور امریکی پالیسی کے جوابمیں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض ہو گا جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی بیانات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 اگست کو ہوا تھا ، جس میں پاکستان نے امریکا کے تمام الزامات مسترد کردیئے اور اس معاملے پر دوست ممالک سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

