نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی کاؤنٹی برانکس میں ایک نئی لائبریری کی بنیاد ڈالی گئی ہے جو دیکھنے میں دیدہ زیب ہے لیکن اس میں دہکتے ہوئے سبزے کو شامل کیا جائے گا۔ کتب خانے کی بجلی شمسی پینل بنائیں گے اور بارش کا پانی بھی جمع کیا جائے گا۔ اسے وینچسٹر اسکوائر لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔
اسے سنوہیتا نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت ہے لیکن مرکزی حیثیت ماحول کو دی گئی ہے۔ اس کی بنیاد کنکریٹ سے بنے گی اور اوپر شیشے کا بڑا ڈبہ نما کمرہ بنایا جائے گا۔ اس طرح دن کی روشنی چار اطراف سے اندر آئے گی اور مصنوعی روشنیوں کی ضرورت کم ہوگی۔ شیشے پر خاص انداز سے درخت اور پودوں کے ڈیزائن بنائے جائیں گے جو رات کے وقت غیر معمولی روشنی خارج کریں گے۔
اندرونی گنجائش 12000 مربع فٹ ہوگی جہاں مطالعے کے کئی کمرے، دو کمرہ جماعت، کمیونٹی روم اور تحقیق کے گوشے بنائے جائیں گے۔ عمارت میں قدرتی روشنی کی آمد کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ڈیزائن کے مطابق جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ بیٹھی ہوگی اس کی سڑک کے پار ایک اور باغیچہ قائم کیا جائے گا جو بارش کے پانی اور فلٹریشن سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی اطراف پھولدار درختوں کا ہالہ بنایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت اس لائبریری کی بنیاد پڑچکی ہے اور تعمیرات کا کام سال کے اختتام سے شروع ہوجائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

