تازہ تر ین

کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

کراچی: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ممبر نیپرا بھی موجود تھے۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگروفاق کےالیکڑک کو بجلی نہ دے تو صارفین تو پس جائیں گے، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی 7 روپے43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور اس سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv