لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فوادھ چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے، مارچ، اپریل میں انتخابات ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 8 مہینے میں ملک کی معیشت تباہ ہو گئی، ادارے ملکی صورتحال دیکھتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، 8 ماہ پہلے پاکستان سیاحت اور آج دہشت گردی کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن رجیم چینج کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں، ان کو نظر آ رہا ہے یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، اس لئے نہیں کرائیں گے، پاکستان میں الیکشن کرانے کے لیے اداروں اور سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت نے 55 لاکھ نوکریاں پیدا کی تھیں، آج فیصل آباد میں نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، اس حکومت نے صرف ٹیکسٹائل سیکٹر میں 15 لاکھ نوکریاں ختم کی ہیں، ملک میں دہشت گردی کی بلا واپس آ رہی ہے، کل بلوچستان میں 8 دھماکے ہوئے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں نہ گیا تو ڈیفالٹ ہو جائے گا اور اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانیں گے تو ڈالر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا، آج آٹے کی قیمت دوگنا ہو چکی ہے، بجلی، کچن آئٹمز غریبوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، ہم نے ورکنگ گروپ بنائے ہیں، اکانومی، انسانی حقوق کے حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

