نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا تھا اور انہوں نے خود کشی نہیں کی تھی، یہ دعویٰ آنجہانی اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک عینی شاہد نے کیا ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے عینی شاہد روپ کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی اداکار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے روپ کمار کا کہنا ہے کہ جس دن سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئی تھی، اس دن کووپر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے پانچ نعشیں آئی تھیں جن میں سے ایک کسی وی آئی پی کی تھی۔
روپ کمار کے مطابق جب ہم پوسٹ مارٹم شروع کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اداکار کی نعش تھی، جسم پر کئی نشانات تھے جن میں سے دو تین نشانات گردن پربھی تھے۔
میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت پوسٹ مارٹم کو ریکارڈ کیا جانا چاہیے تھا، میں نے سشانت سنگھ کی نعش دیکھ کر اپنے سینئرز کو بتایا بھی تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا کیس نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔
روپ کمار کے مطابق میں نے اپنے سینئرز سے یہاں تک کہا کہ ہمیں قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنا چاہیے لیکن انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا کہ صرف نعش کی تصاویر لو اور جلد از جلد پولیس کے حوالے کردو۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
