لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے بھی جانتے تھے یہ اہل نہیں ہے، اب عمران خان پھراسٹیبلشمنٹ سے منتیں کررہے ہیں کہ مجھے لاؤ اور تخت پربیٹھا دو۔
وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی، سینئر رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے خواجہ رفیق شہید کے 50ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ کے ملک کو تماشا بنایا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کو دیوالیہ پن کے کنارے پر چھوڑ گیا تھا ، الیکشن کے ذریعے قیادتوں کے فیصلے کیے جائیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک و قوم کا فیصلہ ہم نے کرنا تھا جو عوام کے درمیان رہتے تھے لیکن فیصلے کہیں اور ہو رہے تھے، جنہوں نے ملک کو بنایا اور سنوارا انہیں غدار بنا کر پیش کیا گیا، ہمیں چور بناکر پیش کیا گیا، کیا ملک کے لیے قربانیاں دینے والے ملک سے غداری کا سوچ بھی سکتے ہیں؟
سعد رفیق نے مزید کہا کہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے، اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے ، اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں، خان صاحب آنا آپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن آئیں گے آپ ٹکریں کھا کر۔
لیگی رہنما نے کہا عمران خان صاحب آپ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے،آپ کو اب یاد آیا ہے، بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے،اب کہتے ہیں قمر جاوید باجوہ اکیلا ذمہ دار تھا، نوازشریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

