کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں صوبے کے لوگوں کو آپس میں ملانے کیلئے کام کر رہا ہوں، کراچی میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور ضروری سہولیات ہیں، میں کراچی والوں کی اس محرومی کو دور کرنے کیلئے آیا ہوں۔
مہاجر کلچر ڈے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم کے کنوینیر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کے منصب کیلئے منتخب کیا، کہا جاتا ہے جس کے رابطہ کمیٹی سے رابطہ ختم ہو جائے اس کے سب سے رابطے کٹ جاتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کراچی والا اور اردو بولنے والا مہاجر ہوں، ہمیں اپنے اندر پاکستانیت بھی پیدا کرنی ہے، ہم سب مل کر کراچی، صوبے اور ملک کی رونق بحال کریں گے، ہم آج ایک ایسی ثقافت اور تہذیب کی نمائندگی کر رہے ہیں جو برصغیر کے ہزاروں افراد کی تہذیب ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک ایک دن اسی تہذیب کے سائے میں گزر رہا ہے، ہم آج اپنی تہذیب کی یاد تازہ کرنے یہاں جمع ہوئے ہیں، اے پی ایم ایس او نے آواز لگائی تھی کہ ہم حیدر علی اور ٹیپو سلطان کے وارث ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

