اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا صوبہ لاوارث چھوڑ دیا، صوبے کی پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجائے بنی گالہ محل پر ڈیوٹی دے رہی ہے۔
وزیر مملکت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی کے مسائل آج خیبرپختونخوا حکومت کی ناکامی ہے، ان نالائقوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، ادارے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کر چکے ہیں، خیبر پختونخوا پولیس پی ٹی آئی کے دہشتگردوں کو سرپرستی دینے میں لگی ہوئی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنے لوگوں کو تحفظ دینے کے بجائے سیاسی قائدین کو تحفظ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے نے عمران خان کے سامنے کبھی اف تک نہیں کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے ہم پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہوں گے، ہم جمہوری طریقےسے عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کریں گے، آپ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر ہوچکے ہیں، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو کے بیرون ملک دوروں پر 2 ارب روپے خرچ ہوئے، سگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، اگر پنجاب اور کے پی سے حکومت چلی گئی تو آدھی پی ٹی آئی ضمنی الیکشن جیل سے لڑے گی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھپنے کا راستہ نہیں ملے گا پھر شاید وہ کشمیر یا گلگت کا راستہ اختیار کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

