اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو کالعدم ٹی ٹی پی بھی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزہ سپہ سالار اعظم جنرل سید عاصم منیر نے وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا، دورہ اس اہمیت کا حامل ہے جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں کو مضبوط پیغام گیا۔
بنوں آپریشن یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کے تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا، فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے، آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دے دیا، آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا، آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول پیدا ہو گیا، بنوں آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

