لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کررکھی تھی۔
صوبائی دارالحکومت میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آخری ایک سال میں پتا چلا کہ جنرل (ر) باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں۔ وہ سمجھتے رہے کہ پی ٹی آئی کا عروج کم ہوگا لیکن ہوا نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کردیتے۔ جنرل (ر) باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کررکھی تھی۔ سابق وزیراعظم نے پیش گوئی کی ہے انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیوں کہ انہوں نے ساتھ دیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ عوام کی امید اورحکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونی دورے کیے ہیں۔ اگر یہ اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔
پارٹی فنڈنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں۔ ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا سب جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے۔ الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

