لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے اور ہم نےکئی مرتبہ کہا ہےکہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، سال 2013 میں بھی ہمیں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا ، ملک لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور اس وقت دنیا ہمیں دہشتگردی کی نظر سے دیکھتی تھی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلح افواج سے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ آئندہ نسلوں کے لیے ہے جس میں پاک فوج ، پولیس اور سکیورٹی کے دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور ہم نے دہشتگردی کے اس عفریت پر قابو پایا۔
انہوں نے کہاکہ قرضوں میں جکڑا ہوا پاکستان، بجلی بحران کا بھی شکار ہے، سابق دور میں 4 برس کے دوران ملک کا برا حال کر دیا گیا لیکن ہم انشااللہ بحرانوں کو شکست دیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا لیکن ہمارے مینڈیٹ کو 2018 میں چرایا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، ہم نےکئی مرتبہ کہا ہےکہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہہ کرگئے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کےتحت ہوگاجب کہ جلد الیکشن صرف ایک سیاسی شوشہ ہے، جلد الیکشن معاشی اور سیاسی ضرورت نہیں، ہم ملکی معیشت کو استحکام دینےکی کوشش کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

