امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کی جانب سے 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے اور ہنگاموں کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی نے اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں سابق امریکی صدر پر 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے موقع پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے،سازش کرنے اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کےالزامات عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
چند روز قبل مختصر رپورٹ جاری کرنے کے بعد اب کیپیٹل ہل حملے اور فسادات کی تحقیقات کرنے والی امریکی پارلیمانی کمیٹی نے اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے 800 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ 18 ماہ کے دوران لیے گئے 12 سو سے زائد انٹرویوز اور گواہوں کے بیانات کی ٹرانسکرپٹ کے ساتھ ہزاروں دستاویزات اور وفاقی و ریاستی عدالتوں کے 60 سے زائد فیصلوں کی نقول بھی منسلک کی گئی ہیں۔رپورٹ میں 17 خصوصی فائنڈنگز کی نشاندہی کرتے ہوئے آئندہ ایسے کسی بھی ممکنہ واقعے کو روکنے کیلئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اس کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کے خلاف کرمنل مقدمات قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیٹی نے وفاقی پراسیکیوٹر کو سابق ریپلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نومبر 2020 کے انتخابات کے نتائج بدلنے کی کوشش کرنے کیلئے رکاوٹیں ڈالنے، حکومتی سیٹ پر حملہ کرنے اور بغاوت پر اکسانے سمیت 4 جرائم کے تحت کارروائی کیلئے مقدمات قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے اور قانون کے بالادستی کو ایمانداری سے سرانجام دینے کے بجائے جان بوجھ کر الیکشن نتائج کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

