لاہور : (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پریشان کن فیصلہ قرار ، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
او آئی سی نے ایک بیان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اور افغان معاملات پر ان کے خاص ایلچی کی جانب سے طالبان حکومت کو بار بار ایسے اقدامات سے خبردار کیا گیا تھا۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہٰ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کا معاملہ رکے گا نہیں اور طالبان حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گا۔
بیان کے مطابق ان کے خیال میں یہ فیصلہ دراصل افغان خواتین کو تعلیم، روزگار اور سماجی انصاف جیسے اپنے بنیادی حقوق تک رسائی سے روکنے کی ایک کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ اپنے روابط کی پالیسی پر قائم ہے تاہم اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی طالبان سے اپنے کیے ہوئے وعدوں کے پیش نظر اپنے فیصلوں کے ذریعے اعتماد بحال کرنے کیلئے خواتین کی تعلیم پر لاگو پابندی کا یہ فیصلہ فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

