خیرپور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کاش عمران خان نے دوست ممالک سے ملے تحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کے حوالے کیے ہوتے تو میں ان کی تعریف کرتا، پتا نہیں وہ تحفے بیچ کر پیسےکہاں بھجوا دیےگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپوراور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدوکا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں سے جلد سیلابی پانی نکالنےکی ہدایت کی۔
سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پچھلی حکومت کے پیدا کردہ مسائل سے نمٹ رہے ہیں، دوست ممالک سے اربوں روپے کے تحفے ملے، خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی گئی، سعودی تحفہ آپ کی جاگیر نہیں تھی، 22 کروڑ پاکستانیوں کا تحفہ تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاش وہ تحفے بیچ کر پیسے سیلاب متاثرین کے حوالے کیے ہوتے تو میں ان کی تعریف کرتا، پتا نہیں وہ تحفے بیچ کر پیسے کہاں بھجوا دیےگئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بحالی کے فیز میں جانا ہے، 80 لاکھ افراد ابھی بھی پانی سے متاثر ہیں، 2 کروڑ لوگ آج بھی امداد کے مستحق ہیں، بےانتہا امداد پہنچی، لیکن مصائب بھی بے انتہا ہیں، موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں لیکن یہ مصیبت ہم پر آن پڑی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

