واشنگٹن: (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں شدت سے بھری موج (شاک ویو) زمین سے ٹکرائی ہے جس ک نیتجے میں اس کے میگنیٹو اسفیئر میں ہلچل پیدا ہوئی ہے اور اس حساس چادر میں ایک درز بن گئی ہے۔
میگنیٹو اسفیئر ہمارے سیارے کی وہ حفاظتی تہہ ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ تمام جانداروں کو مضر شعاعوں سے بچاتی ہے کہ گویا یہ ایک مقناطیسی لحاف کی حیثیت رکھتی ہے۔
اگرچہ اس زوردار اشعاعی تھپیڑے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی لیکن ماہرینِ فلکیات کا خیال ہے کہ یہ سورج سے نکلنے والے فلیئر( شعلے) کی ایک قسم ہے جس میں گرم پلازما، گیس اور مقناطیسی قوت موجود ہوتی ہے۔ اسے فلکیات کی زبان میں کرونل ماس ایجیکشن کہا جاتا ہے جو سطح شمس سے خارج ہوتی رہتی ہے۔
اسپیس ویدرویب سائٹ کے مطابق یہ اخراج ممکنہ طور پر AR3165 نامی سن اسپاٹ (ایسے تاریک دھبے جو سورج کی سطح کے دیگر حصوں سے زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں) خارج ہوئے ہیں۔ اس دھبے سے 14 دسمبر کے دن خلاء میں کم از کم آٹھ شمسی لپٹیں خارج ہوئیں جو بحر اوقیانس میں ریڈیو بلیک آؤٹ کا سبب بنیں۔
ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے سن اسپاٹ سے اخراج کی عکس بندی کی جس میں یکے بعد دیگرے پلازما کی لپٹیں نکلیں۔
ماہرین کے مطابق اس زوردار اثر سے ارضی مقناطیسی میدان میں ہونے والا رخنہ کئی گھنٹوں تک برقرار رہا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

