لاہور : (ویب ڈیسک) شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ برے وقت میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب کافی اچھا چل رہا ہے۔ویٹ اور میڈیکل پلاننگ کے ساتھ ری ہیب کررہا ہوں۔ اگلے ہفتے سے بالنگ کا آغاز کردوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے ہمیشہ مثبت سوچنا ہوتا ہے۔ ٹیم جیتتی بھی ہے اور ہارتی بھی، ہمیشہ اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہمارا 2021 اور 2022 کا سال کافی اچھا گزرا ہے۔ ہم نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کو ہرایا ہے۔ ہماری اسی ٹیم نے اوپننگ میں دو دو سو کا ہدف حاصل کیا بیس وکٹیں بھی لی۔
ان کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی ٹیم پر مشکل وقت آجاتا ہے۔ پلئیرز ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اچھا پرفارم کریں۔ مجھے پتہ ہے کہ فینز چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ جیتیں۔ اس وقت ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔ آگے پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز آرہی ہے۔ 2023 میں کافی لمبی کرکٹ ہے یہی پلئیرز فٹ ہونگے تو پاکستان کو جتوائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی منتخب شدہ ٹیم سے مطمئن ہوں۔ مقامی پلئیرز جتنے اچھے ہونگے اتنا ہی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہیری بروک اگر دستیاب ہوئے تو ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ سکندر رضا، لائم ڈوسن اور جارڈن کوک بھی اچھے کھلاڑی ہیں فینز کو مزہ آئے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا پر دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگوں کو میری شادی کی تاریخ کا بھی پتا ہے۔ ابھی نکاح کی حتمی تاریخ مجھے بھی معلوم نہیں۔ جب بھی نکاح ہوگا تو میں ضرور سب کو بتاوں گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

