اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا کہ رات 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔
فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے، ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ملک بھر میں قومی توانائی بچت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نئی پالیسی کے تحت ریسٹورنٹس، ہوٹل اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہو جائیں گی، شادی ہال رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، اس سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہو گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

