کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اعجاز احمد نے نئی روایت قائم کر دی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریٹائر ہونے والے بیٹراظہر علی کے پاس کیک لے کر پہنچ گئے،اعجاز احمد ناردرن کے کوچ کی حیثیت سے کراچی میں موجود ہیں۔
اظہر علی کو آنر کرنے کے لیے اعجاز احمد نے اپنی بیٹی کو خصوصی طور پر لاہور سے بلایا، وہ بیٹی کے ہمراہ کیک لے کر اظہر علی کے پاس ہوٹل پہنچے۔
بعد ازاں اعجاز احمد اور ان کی بیٹی نے اظہر علی اور ان کی فیملی کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر اعجاز احمد نے کہا کہ اظہر علی ہمارے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچے ،وہ قومی ٹیم اور ڈومیسٹک میں میری کوچنگ میں بھی کھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اچھے کرکٹ ہی نہیں ایک نفیس انسان بھی ہیں ، ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے خود ان کے پاس گیا۔
اعجاز احمد نے مزید کہا کہ اظہر علی کے لیے نیک خواہشات ہیں اور وہ آئندہ زندگی میں بھی کامیاب ہوں۔
دوسری جانب اظہر علی اور ان کی فیملی نے اعجاز احمد اور ان کی بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

