نارتھ کیرولینا: (ویب ڈیسک) دنیا میں سب سے پرانی اور نایاب قرار دی گئی جینز کو اڑھائی کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیلام ہونے والی جینز ہولا برڈ ویسٹرن امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے ایک کان کن کے لیے بنائی گئی ہے جس کی فلائی میں پانچ بٹن لگے ہیں۔ یہ جینز 1857ء میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی جبکہ مشہور لوائی اسٹروس اینڈ کمپنی 1873ء میں قائم ہوئی۔ لوائی اسٹروس کمپنی قائم ہونے سے قبل جینز بنانا ممکن نہ تھا۔ جینز کو دنیا کی قدیم ترین جینز قرار دیتے ہوئے کل 114,000 ڈالر میں نیلام کیا گیا۔
ہولا برڈ سے وابستہ تاریخ کی ماہر ٹریسی پینک کے مطابق اس لباس کا لیوائی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اسے بطورِ خاص کسی کان کن کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکہ‘ نامی بحری جہاز سے ملی ہے جو 12 ستمبر 1857ء میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔ ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ ملا جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔ اس کے تمام زیورات اور نوادرات 1998ء میں ہی نیلام ہو گئے جبکہ باقی رہ جانے والے نوادرات اب بیچے جا رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

