لندن: (ویب ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا، کلب اور فٹبالر کے درمیان جولائی 2023 تک معاہدہ طے ہے۔
رونالڈو نے کہا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ کلب کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کی میری نظر میں کوئی عزت نہیں۔
دوسری جانب رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر الزامات کے بعد کوچ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کو اب ہم مانچسٹر یونائیٹڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔
قبل ازیں اسٹار فٹبالر نے مہنگے ترین کھلاڑی کی حیثیت سے ریئیل میڈرڈ میں شامل ہونے کے لیے یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں رونالڈو وضاحت کی کہ وہ جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے پری سیزن کے آسٹریلیا کے دورے پر کیوں نہیں گئے، اس پر انہوں نے بتایا کہ اہلیہ جارجینا روڈریگ اور بیٹی بیلا ایسمیرالڈا اسپتال میں داخل تھے لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ان پر مکمل طور پر اعتماد نہیں تھا۔
رونالڈو نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ میں فٹ بال کے لیے اپنے خاندان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

