لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اداکارہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ اسٹوڈیو کے باہر پارکنگ ایریا میں کی گئی تاہم اداکارہ اور ان کے شہور اس حملے سے بال بال بچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈینس رچرڈز کے شوہر گاڑی چلا رہے تھے جیسے ہی اسٹوڈیو کی کار پارکنگ میں پہنچے تو گاڑی پارک کرنے کیلئے جگہ تلاش کرنے کے دوران اچانک ان کی گاڑی کے پیچھے موجود دوسری گاڑی میں سوار شخص نے غصے میں چیخنا شروع کر دیا۔
مذکورہ نامعلوم شخص نے اپنی گاڑی اداکارہ کی گاڑی کے آگے لانے کی کوشش کی اداکارہ کے شوہر نے ملزم کو جگہ دی تاہم پھر بھی اس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر ڈالی۔
غیرملکی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے ڈینس رچرڈز گھبرا گئیں اور اسٹوڈیو میں داخل ہوئیں جس کے بعد کریو ممبر نے گاڑی پر گولی کا نشانات دیکھ کر فوری پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
خیال رہے کہ لاس اینجلس کی پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

