اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں گزشتہ روز فیض آباد کے مقام پر تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کیخلاف قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا، لیکن اسی میں ایک نوجوان شہری کی بائیک نذر آتش کر دی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مظاہرین میں سے کچھ مشتعل ہجوم نے اپنے احتجاج کیلئے اشتیاق حسین نامی نوجوان کی موٹر سائیکل تو جلا دی، لیکن وہ اس کا واحد ذریعہ معاش تھا، نوجوان کی روتے ہوئے ویڈیو نے سب کے دل دہلا دئیے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ 50، 60 لوگوں کے ہجوم نے اپنے احتجاج کیلئے ان کے بائیک کو نذر آتش کر دیا۔ نویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والا نوجوان والد کی وفات کے بعد بائیک چلا کر گھر کا گزارہ چلا رہا تھا، اس پر 8 بہن بھائیوں کی ذمہ داری ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہر کوئی جو نوجوان کی مدد کرنے کیلئے آگے بڑھا۔
اسی میں معروف شخصیت ہمیوین ٹیرین ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل جمیل نے فوری رابطہ کرکے رات ہی کو متاثرہ نوجوان کو موٹر سائیکل کی رقم فراہم کر نے کیلے اسی وقت اس کے ہاتھ میں بانوے ہزار کا چیک تھما کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لوٹا دی۔
جس پر شہری نے ان سمیت تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا جو اس کی مدد کو آگے بڑھے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر متاثرہ نوجوان کی مدد کیلئے اس کی معلومات دریافت کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

