واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سٹمسن سینٹر میں چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ین سن نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنا امریکا کو زیب نہیں دیتا کیوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے نہ تو امریکا کا کوئی لینا دینا ہے اور نہ ہی اس پر انھیں منہ بنانا چاہیئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ین سن نے واشنگٹن میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونے والے دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ین سن چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایسٹ ایشیا پروگرام کی شریک ڈائریکٹر بھی ہیں۔
ین سن نے کہا کہ پاکستان پر چین کے قرضوں کو از سر نو اقساط کرانے کے لیے امریکی دباؤ درست نہیں۔ امریکا کا اس تمام معاملے سے کوئی لینا دینا اور نہ ہی پاک چین تعلقات پر امریکا کو منہ بنانا چاہیئے۔
ین سن نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا کے لیے چین کی مجموعی حکمت عملی کا ایک عنصر تھے لیکن چین پُر اعتماد ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
تاہم ین سن نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی اور توقعات کو بھی دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، خاص طور پر سی پیک کے حوالے سے اور اس میں ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان اپنی بیرونی حکمت عملی کو دوبارہ متوازن کرتے ہوئے امریکا سے رابطہ کر رہا ہے۔
چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ین سن نے کہا کہ پاکستان کی توقعات اور بیرونی صف بندی کی حکمت عملی کی کو چین میں کافی مقبولیت ملی ہے۔ سی پیک سب سے اہم مہمات میں سے ایک رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

