جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) عالمی طور پر حدت بڑھنے سے بالخصوص موسمِ گرما میں ایئرکنڈیشنر کی طلب بڑھتی جا رہی تاہم اب یہ کام ایک ایسی شفاف پرت سے کیا جاسکتا ہے جسے کسی بھی شیشے پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ پرت اندر آنے والی دھوپ میں سے صرف مرئی روشنی اندر آنے دیتی ہے جبکہ زیریں سرخ، بالائے بنگشی اور دیگر گرم اشعاع (ریڈی ایشن) کو دوبارہ پلٹا دیتی ہے۔
جنوبی کوریا کی کیونگ ہی یونیورسٹی کے ماہرین نے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھڑکیوں پر لگائی جانے والی شفاف پرت تیار کی ہے جو ایک واٹ بجلی استعمال کیے بغیر عمارت کو ٹھنڈا کرسکتی ہے۔ اس کا اصول بہت سادہ ہے کہ یہ انفراریڈ اور دیگر ایسی روشنیوں کو روکتی ہے جو کمرے میں پہنچ کر گرمی بڑھاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے کھڑکی کے شیشوں کی شفافیت برقرار رہتی ہے اور آرپار دیکھنے میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگرچہ یہ ایئرکنڈیشنر کے برابر تو نہیں لیکن اس کا بل اور ضرورت ضرور کم کرسکتی ہے۔
سائنسدانوں نے اسے ’ٹرانسپیرنٹ ریڈی ایٹوو کولر‘ کا نام دیا ہے۔ الگورتھم اور کمپیوٹرسیمولیشن کی مدد سے اسے سلیکون ڈائی آکسائیڈ، سلیکون نائٹرائڈ، المونیئم آکسائیڈ، اور ٹائٹانیئم آکسائیڈ سے بنایا ہے۔ پھر سب سے اوپر پولی ڈائی میتھائل سائلوکسین کی ایک پرت چڑھائی گئی ہے۔
انداز ہے کہ اگر اسے شیشوں پر لگایا جائے تو کمرے کو بجلی سے ٹھنڈا رکھنے کی بجلی میں 31 فیصد کی کمی ہوسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

