لاہور: (ویب ڈیسک) امریکہ، برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے۔ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انٹونی بلنکن نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے بھی افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہائوس نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی عمران خان پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ہے۔
دوسری جانب جرمن سفیرالفریڈ گراناس نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کے باعث ویزا سیکشن آج بند رہے گا۔
سعودی عرب نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مملکت، پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

